شاہ سلمان کا 6500 حجاج کی قربانی کے مصارف ذاتی جیب سے ادا کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے چھ ہزار حجاج کرام کی قربانی کے اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رواں سال سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے خصوصی حج پروگرام کے تحت دنیا بھر کے 6500 حجاج کرام فرئضہ حج ادا کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور و دعوت وارشاد اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی حج پروگرام کے جنرل سپروائزر الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پرساڑھے چھ ہزار حجاج کرام کی قربانی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی حج پروگرام کے تحت فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار مسلمان، نیوزی لینڈ میں رواں سال دہشت گردی کا شکار ہونے والی دو مساجد کے نمازی، سوڈان کے شہری، یمنی فوج کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین اور مجموعی طورپر 79 ممالک کے ساڑھ چھ ہزار مسلمان فرئضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں