حجاج کی سرپرستی کے لیے خادم الحرمین کا دورہ منیٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل بہ روز ہفتہ نو ذی الحج کو منیٰ کا دورہ کیا اور حجاج کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرشاہ سلمان نے انتظامیہ کو اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن خدمت یقینی بنانے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق شاہ سلمان نے دورہ منیٰ کےدوران حجاج کرام کے مناسک حج کی ادائی اور اس دوران انہیں دی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ انہیں مزید بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

منیٰ آمد پر مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا جب کہ نیشنل گارڈز کےسیکرٹری شہزادہ ڈاکٹر خالد بن فیصل بن ترکی اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں