'الکشافہ' حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضاکار سپاہی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

میدان عرفات میں نو ذی الحج کو جب لاکھوں حجاج کرام رکن اعظم کی ادائی کے لیے جمع تھے تو اچانک باران رحمت کا نزول شروع ہوگیا۔ اس دوران الکشافہ کے سیکڑوں کارکنوں کو بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش دیکھا گیا۔ کوئی رضاکار وہیل چیئرپرموجود حجاج کرام کی مدد کررہا ہے تو کوئی انہیں حج کے اگلے مراحلے کے بارے میں رہ نمائی بہم پہنچا رہا ہے۔ خیر اور بھلائی کے جذبے سے سرشار ان رضاکاروں کی مسلسل دوڑ دھوپ سے ان کے چہروں پر تھکن کا احساس ہے اور نہ بار بار کے استفسارات پران کے ماتھے پر کوئی شکن پڑتی ہے۔

الکشافہ کے رضاکار یوم عرفہ کی نماز فجر کے ساتھ ہی حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد پورا پورا دن حجاج کرام کےساتھ رہتے اوران کی رہ نمائی کے ساتھ ان کی ہرممکن مدد کرتے ہیں۔

کل ہفتےکے روز میدان عرفات میں جمع ہونے والے حجاج کرام پر اچانک بارش شروع ہوگئی تو الکشافہ کےکارکن حجاج کی روحانی اور ایمانی کیفیات کو برقرار رکھنے کے لیے ان میں گھل مل گئے۔ انہیں پانی پلاتے، سڑکوں پرجمع ہونے والا کوڑا کرکٹ صاف کرتے،حجاج کرام کی رہ نمائی کرتے،ان کی وہیل چیئرچلاتے اور دیگر امور میں ان کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے۔

الکشافہ کے رضاکاروں کی طرف سے میدان عرفات میں 7 گائیڈنس مرکاز قائم کیے گئے تھے۔ ان میں ایک مرکز ان بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جو حجاج کےساتھ آنے والے بچوں کے لیےمختص تھا۔ حج کے دوران اپنے والدین سے الگ ہونے والے بچوں کوان کے والدین سے ملانے کے لیے الکشافہ کے رضاکار پیش پیش رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں