سعودی عرب نے دنیا بھرکے حجاج کرام کا بلا تفریق خیرمقدم کیا: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھرکے حجاج کرام کا بلا استثنا اور بلا تفریق خیر مقدم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قصر منیٰ میں مملکت کے مفتی اعظم، وزراء اور خلیج تعاون کونسل کے مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ حجاج کرام کو بلا تفریق ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی یہ ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہریوں کو حج اور عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ آج کے اس خوشی کے موقع پرہم اللہ تعالیٰ سے پوری مسلم امہ کےلیے خیر، بھلائی ،امن وسلامتی اور برکت کے لیے دعا گو ہیں۔

سعودی عرب کے فرمانروا نے حج کے مناسک کی انجام دہی میں حجاج کرام اللہ کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے اور بہترین انتظامات پر مملکت کے اداروں کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب بلا استثناء اور بلا تفریق پوری مسلم امہ کے عازمین حج اور معتمرین کی خدمت کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں