حجاج کی خدمت پر سعودی عرب کے سیکیورٹی اہلکار لیے انعام واکرام

'یہ میری ڈیوٹی ہے' کے الفاظ ماجد بن نادر کی عزت افزائی کا سبب بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں پرخلوص انداز میں حج کے موقع پر حجاج کرام کی خدمت میں مصروف ایک سیکیورٹی اہلکار سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کیے بعد سعودی عرب کی قیادت کی آنکھوں کا بھی تارہ بن گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سیکیورٹی اہلکار ماجد بن نادر بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات کی اور اس کی حجاج کرام کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

خیال رہے کہ ماجد بن نادر منیٰ کے ریلوے اسٹیشن نمبر 1 پرتعینات تھا جہاں اس نے ایک معمر عرب حاجن کی مدد کی۔ خاتون نے ماجد کے شکریہ کے طور پر اسے کچھ رقم دینا چاہی تو فرض شناس نے جواب میں کہا کہ 'اماں جی یہ میری ڈیوٹی ہے'۔ اس کے یہ الفاظ اور منظر کیمرے میں محفوظ ہو گئے اور ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔

خاتون حاجی نے ماجد بن نادر کو ایک تحفہ دیا جس پر'یہ میری ڈیوٹی ہے' کے الفاظ درج تھے۔ یہ خبر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام تو پہنچی تو وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ماجد بن نادر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس کی حجاج کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے ایک بیش قیمت کار اور ایک لاکھ ریال نقد تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ماجد کو اس کے پسندیدہ شہر میں تعینات کیا جائے گا۔ حج کی ذمہ دارایاں ختم ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار ماجد بن نادر بن عبدالعزیز وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں