.

سعودی عرب میں مقیم شہریوں کا 400 حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ معظمہ میں مقیم شہریوں کی طرف سے حجاج کرام کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں 400 حجاج کرام کو مدعوی کیا گیا تھا۔ میزبانوں کی طرف سے معزز مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کی 'الششۃ' کالونی میں مقیم غیرملکیوں اور مقامی شہریوں نے 400 عازمین حج کا استقبال کیا۔

عازمین حج کے استقبال کے موقع پر مقامی شہریوں کی طرف سے مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیاگیا اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ دعوت میں شرکت کرنے والے حجاج کرام کو پھلوں کے گل دستے تقسیم گئے اور حج کی سعادت کی خوشی میں انہیں ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر حجاج کرام کو پرتکلف کھانا دیا گیا۔

سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ میں بسنے والے مقامی باشندے حسب توفیق ہرسال حجاج کرام کا استقبال کرتے اوراسلامی جذبہ اخوت کے تحت ان کی خدمت کرمیں پیش پیش رہتے ہیں۔ الششہ کالونی میں رہنے والے مقامی شہریوں کی طرف سے بھی اسی جذبے کے تحت چار سو حجاج کرام کو عشائیہ دیا۔حجاج کرام کی طرف سے سعودی عرب کی حکومت اور مقامی شہریوں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔