کل جمعہ المبارک کو حجاج کرام مناسک حج کی ادائی کے دوران طواف افاضہ کی ادائی کے بعد منیٰ کی طرف واپس لوٹ گئے۔ طواف افاضہ کے موقع پر مسجد حرام میں اللہ کے مہمانوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ طواف کے موقع پر حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدمات کیے گئے تھے۔ تمام مشاعر مقدسہ کی طرف مسجد حرام میں سینیٹائرز کا اسپرے کیا گیا۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام میں کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی دوسرے حادثے میں کسی شہری کے کرونا سے وفات پانے کی اطلاع ملی ہے۔
مع التزام بالإجراءات الاحترازية.. #الحجاج يرمون الجمرات في يسر بإشراف من الجهات الأمنية والصحية#الحج#بسلام_آمنين pic.twitter.com/j2UK53lrAB
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) July 31, 2020
قبل ازیں حجاج کرام نے 10 ذی الحج کو عید الاضحیٰ پر عید کی قربانی دی۔ منیٰ کے جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کیا۔ اس سے قبل عرفات میں خطبہ حج سنا اور مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے۔
وزارت حج کی طرف سے اس بار رمی جمرات کے لیے تمام حجاج کرام کے جراثیم سے پاک پیک شدہ کنکریاں دی گئی تھی۔
وزارت حج وعمرہ کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کےمطابق تمام حجاج کرام کو ایک ہی وقت میں طواف کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ طواف کعبہ کے لیے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں حجاج کرام کو مطاف میں جانے اور ڈیڑھ سے دو میٹر کا فصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
#فيديو | حجاج بيت الله الحرام يؤدون طواف الإفاضة#بسلام_آمنين pic.twitter.com/HlqzTCuhiQ
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) July 31, 2020
طواف ، مسجد حرام میں نمازوں کی ادائی اور مشاعر مقدسہ میں مناسک حج کی ادائی کے دوران حجاج کرام میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے الگ الگ واکنگ ٹریک بنائے گئے تھے۔
-
مناسکِ حج کے تیسرے روز حجّاجِ کرام مصروف ترین دن گزار رہے ہیں
سعودی عرب میں آج 10 ذو الحجہ کو مناسکِ حج کا تیسرا روز ہے۔ حجاج کرام سب سے بڑے جمرہ "العقبہ" کی رمی کرنے کے بعد قربانی کریں گے اور پھر سر ... مشرق وسطی -
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے عالمِ اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔آج جمعے کے روز "ٹویٹر" پر جاری پیغام میں سعودی ... بين الاقوامى -
حُجاج کرام کرونا کی وبا سے مکمل طورپر محفوظ ہیں: سعودی وزارت صحت
سعودی عرب کی وازارت حج نے باور کرایا ہے کہ حجاج کرام میں کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ تمام حجاج کرام وبا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند ... مشرق وسطی