غیر قانونی طور پر حجاج کرام میں شامل ہونے والے 2050 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حجاج کرام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذمہ دارحکام کا کہنا ہے کہ حج کے موقعے پر حکومت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا گیا۔ کرونا کی وبا سے بچائو کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات اور تدابیر اختیار کی گئیں۔

سنہ 1441ھ کے حج پر کرونا کی وبا کی وجہ سے حجاج کی تعداد محدود رکھی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر مجاز طریقے سے حجاج میں شمولیت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے اور 2050 افراد کو غیرقانونی طریقے سے حجاز کی صفوں میں شامل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں