حج وعمرہ

حج کے دوران 78 کیٹرنگ کمپنیاں حجاج کو 12 لاکھ کھانے فراہم کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اس سال کے حج سیزن کے دوران 78 کمپنیاں اور کیٹرنگ کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ادارے مقدس مقامات پر حجاج کو کھانے فراہم کرنے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ حج وعمرہ اور زیارت کے لیے قومی کمیٹی کے ممبر "محمد السمیح" نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال حج کے موقعے پر درجنوں کیٹرنگ کمپنیاں حجاج کرام کو کھانا فراہم کریں گے۔ حج کے دوران حجاج کرام کو کھانے کے 12 لاکھ پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں حجاج کو ایک دن میں تین وقت کے کھانے مہیا کریں گی۔ مقدس مقامات میں حج سیزن میں فرہم کردہ کھانوں کی تعداد کا تخمینہ لگ بھگ ایک ملین اور دو لاکھ کھانوں کا لگایا گیا ہے۔ یہ کھانے تیار شدہ ہوں گے اور وہ جنرل فوڈ اتھارٹی اور مقدسہ دارالحکومت کے سیکریٹریٹ کی ضروریات اور معیار کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کے ہالوں میں جمع ہونے کی ضرورت کے بغیر ہر حاجی کو اپنے کمرے یا خیمے میں کیٹرنگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ہیلتھ پروٹوکول کے اطلاق اور احتیاطی تدابیر کے درمیان حاجیوں کی خدمت میں حصہ لینے کے تمام شعبوں کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاکہ حجاج کرام محفوظ اور صحتمند زیارت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ۔ وہ اپنے مناسک آسانی اور سہولت کے ساتھ انجام دے سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں