حج قوانین کی خلاف ورزی، 20 افراد پر فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حج سیکورٹی فورسز کی کمان کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل سامی الشویرخ نے بتایا ہے کہ حج سے متعلق ہدایات کی 20 خلاف ورزیوں کو پکڑا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب تمام افراد پر 10 ہزار ریال کا مقررہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بریگیڈیر جنرل الشویرخ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال کے لیے حج سیزن سے متعلق ہدایات کی پاسداری کریں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ذو الحجہ کی 13 تاریخ تک جو کوئی بھی بغیر اجازت نامے کے مسجد حرام ، اس کے اطراف مرکزیہ کے علاقے اور دیگر مقامات مقدسہ (منى، مزدلفہ، عرفات) تک پہنچنے کی کوشش کرے گا سیکورٹی فورسز اس کے خلاف کارووائی کریں گی۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں