سعودی عرب میں علمی تحقیقی اور افتاء کی جنرل پریذیڈنسی نے آج منگل کے روز 4 مشائخ کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔ یہ علمائے کرام رواں سال حج سیزن (1442 ہجری) کے دوران میں ٹیلی فون پر حجاج کرام کے سوالات کا جواب دیں گے۔
نامزد کیے گئے شیوخ کے نام شيخ عبدالسلام السليمان، عبدالله الطيار، عبدالله الحمود اور عيد الشمری حفظہم اللہ ہیں۔ پریذیڈنسی کے مطابق افتاء کے جوابات اور شرعی مسائل اسمارٹ فون پر "اسألني" ایپلی کیشن کے ذریعے بھی معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
جنرل پریذیڈنسی نے حجاج کرام کے سوالات کے جوابات کے لیے مقررہ چاروں شیوخ کے ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علماء کرام کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی ہدایت پر عمل میں آیا ہے۔
-
مسجد نبویﷺ : ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں روزے داروں کے لیے افطار کا انتظام
مسجد نبوی# کے امور کی نگراں ایجنسی کی جانب سے ذو الحجہ کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا ... مشرق وسطی -
رواں سال حج سیزن کے لیے سعودی وزارت صحت کے انتظامات مکمل
سعودی وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ رواں سال 1442 ہجری کے لیے حجاج بیت اللہ کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے واسطے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس ... مشرق وسطی -
حج سیزن کے دوران الیکٹرک سسٹم کے لیے 700 انجینیر مامور
سعودی عرب کی حکومت نے رواں حج سیزن کے دوران حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سات سو الیکٹریکل ... حج