مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکروں کو نئی ترتیب سے لگا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے مطابق مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعات نفل کے مقام پر ، شاہ فہد توسیع کے مُصلّوں اور اور معذور افراد کے راستوں کی تخصیص کے لیے بھی اسٹیکرز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔
الحجیلی نے مزید کہا کہ انتظامیہ حجاج کی سلامتی کے لیے ان اقدامات کے ذریعے جسمانی دوری کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔
-
مسجد حرام میں حج کے ایام میں الیکڑانک آلات کو کیسے فعال رکھا گیا ہے؟
مسجد حرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حج سیزن کی تیاریوں کے دوران مسجد حرام میں مختلف سروسز کے لیے نصب ... مشرق وسطی -
حج کے دنوں میں مسجد حرام میں بجلی کا نظام کیسے کنٹرول کیا جائے گا؟
حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے آپریشن اینڈ مینٹیننس شعبے نے حج کے ایام میں مسجد حرام میں بجلی کے ... مشرق وسطی -
مسجد حرام: حج سیزن میں مطاف کے صحن کے لیے 20 مرکزی و جزوی دروازے مختص
مسجد حرام کی انتظامیہ میں "پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز" کے سکریٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ مطاف کا پورا صحن، زمینی منزل، پہلی ... بين الاقوامى