ححاج کرام کے پہلے گروپ نے آج ہفتے کے روز طواف قدوم کا مرحلہ انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا۔
اس موقعے پرصحت کے حوالے سے ایس او پیز سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا گیا۔ حجاج کرام کے درمیان سماجی فاصلہ رکھا گیا۔ چہروں کو ماسک سے ڈھانپے کی سخت ہدایت کی گئی تھی۔
طواف قدوم کا آغاز صبح نو بجے ہوا۔ اس موقعے پر وزارت حج وعمرہ نے حج کے لیے ایگزیکٹو پلان کا اعلان کیا تھا۔ اس موقعے پرتمام سرکاری اداروں کے اشتراک سے شروع کردہ ایگزیکٹو پلان کے مطابق حجاج کرام کی آمد ورفت شروع کی گئی ہے اور صحت کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مراسل #العربية يرصد من صحن المطاف العملية التنظيمية لتوزيع الحجاج القادمين لأداء طواف القدوم @sultan_mr_ pic.twitter.com/iL7AJ3QiPv
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) July 17, 2021
ہفتے کی صبح کو 1770 بسوں کے ذریعے عازمین حج کو چار مراکز النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الھدا سے حرم مکی تک پہنچایا گیا۔ ایک مرحلے میں چھ ہزار عازمین حج کو ان کی قیام گاہوں تک پہنچایا گیا۔ ہربس میں 20 عازمین حج سوار تھے جنہیں ایک گائیڈ کی بھی معاونت حاصل تھی۔

دوسری طرف طواف قدوم کے مناسک ادا کرنے والے حجاج کرام کے سامان کے بیگ بسوں کے ذریعے ان کی قیام گاہوں تک پہنچائے گئے۔
-
سیکرٹری وزارت حج کی عازمین حج کے استقبالیہ میکانزم بارے العربیہ سے گفتگو
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کےسیکرٹری برائے مراکز استقبال حج کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ... حج -
کووڈ-60:19 ہزارعازمینِ حج کی مناسک کی ادائی کے لیے مسجد الحرام میں آمد: تصاویر
مکہ مکرمہ میں 60 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے اپنی آمد کے بعد مسجدالحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف قدوم کیا ہے۔ان تمام عازمین ... حج -
سعودی پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے مناسک حج کی ادائی میں معاون
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے حج کمیٹی کے چیئرمین شلعان الشلعان نے بتایا ہے کہ پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائی میں معاونت ... حج