سعودی عرب کے مختلف شہروں سے فضائی راستوں سے عازمین حج کی بڑی تعداد جدہ شہر پہنچ گئی۔
آج ہفتے کے روز علی الصبح جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عازمین حج کو لے کر ایک پرواز پہنچی۔ حج کے لیے آنےوالے مہمانوں کا ہوائی اڈے کے ٹرمینل ایک پر استقبال کیا گیا۔
عازمین حج کے استقبال کے لیے ایگزیکٹو پلان ترتیب دیا گیا تھا اور اس پلان کے تحت تمام عازمین حج کو مکہ معظمہ پہنچایا جا رہا ہے۔

عازمین حج کی آمدو رفت کے موقعےپر صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے توکلنا ایپ کو استعمال کرتے ہوئے عازمین کو خصوصی ہدایات کا پابند بنایا گیا ہے۔ کرونا وبا کے پیش نظر جدہ کے ہوائی اڈوں میں اترنے والے عازمین حج کے درمیان سماجی فاصلوں پرعمل درآمد، ماسک کے استعمال اور دیگر اصولوں پرعمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب نے سرکاری طور پر ’ماڈرنا‘ ویکسین کی منظوری دے دی
سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعہ کے روز کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی "ماڈرنا" ویکسین کے استعمال کی باضاطہ طور پر منظوری دی ہے۔ ماڈرنا کی ... بين الاقوامى -
حجاج کرام کے پہلے گروپ نے طواف قدوم کیسے مکمل کیا؟
ححاج کرام کے پہلے گروپ نے آج ہفتے کے روز طواف قدوم کا مرحلہ انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا۔اس موقعے پرصحت کے حوالے سے ایس او پیز سختی کے ... حج -
سیکرٹری وزارت حج کی عازمین حج کے استقبالیہ میکانزم بارے العربیہ سے گفتگو
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کےسیکرٹری برائے مراکز استقبال حج کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ... حج