سعودی پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے مناسک حج کی ادائی میں معاون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے حج کمیٹی کے چیئرمین شلعان الشلعان نے بتایا ہے کہ پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائی میں معاونت کررہےہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ مکانی اعتبار سے مکہ معظمہ اور مشاعر مقدسہ کی حدود میں آنے والے بعض قانونی مسائل کے حل کے لیے پراسیکیوشن ہرممکن اقدمات کررہا ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں اور قاصدین بیت اللہ کو مناسک حج کی ادائی کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

Advertisement

شعلان الشعلان نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود المعجب نے عدلیہ کے تمام ذیلی اداروں کو فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن معاونت کی ہدایت کی ہے تاکہ عازمین حج آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک حج ادا کریں اور انہیں اس ضمن میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کا انتظامی عملہ دوسرے اداروں کے ساتھ فریضہ حج کو کامیاب بنانے میں ہرممکن معاونت کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں