سیکرٹری وزارت حج کی عازمین حج کے استقبالیہ میکانزم بارے العربیہ سے گفتگو
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کےسیکرٹری برائے مراکز استقبال حج کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکز کے ذریعے حج کے استقبال کے پیشگی وضع کردہ پروگرام پرعمل درآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مناسک حج کی ادائی کے لیے معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام عازمین حج حرم میں داخلے سے قبل قائم کردہ چار مراکز سے داخل ہوئے۔ اس موقعے پر دو الگ الگ داخلی راستے مختص کیے گئے تھے۔ پہلا راستہ اپنی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے آنے والے عازمین حج کے لیے مختص تھا جس کے ذریعے آنےو الے عازمین اپنی کاریں حج کے لیے مختص کار پارکنگ میں کھڑی کرنے کے پابند ہیں۔
اس موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین حج کو بسوں کے ذریعے ان کی قیام گاہوں تک لایا گیا۔ مراکز سے عازمین حج کی وصولی سے قبل انہیں چار سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے سامان کے بیگ ان سے وصول کرلیے جاتے ہیں۔ ان پر ان کے نام اور شناخت کی دیگر تفصیلات کا اسٹکر لگایا جاتا ہے۔ اس اسٹکر پرمتعلقہ شخص کا حج نمبر، قیام گاہ کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات دی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ان کے سامان کو منیٰ یا دوسرے مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔
دوسرا راستہ بسوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والے زائرین اور عازمین حج کے لیے مختص ہے۔ بسوں کے اندر ہی عازمین کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بس کو حرم کے لیے روانہ کردیا جاتا ہے۔
-
کووڈ-60:19 ہزارعازمینِ حج کی مناسک کی ادائی کے لیے مسجد الحرام میں آمد: تصاویر
مکہ مکرمہ میں 60 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے اپنی آمد کے بعد مسجدالحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف قدوم کیا ہے۔ان تمام عازمین ... حج -
کرونا کے سبب حج میں مسلسل دوسرے سال عازمین کی محدود تعداد
رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین حج آج ہفتے کے روز سے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ کرونا کی وبا کے سبب رواں سال حج میں شرکت کو مملکت میں ... حج -
حج سیزن کے لیے تمام منصوبے تیار ہیں : مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ حج سیزن کے لیے اس نے اپنے تمام منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ ان میں المعیصم کے علاقے ... حج