حرمین شریفین کےانتظامی امور کے ذمہ دار ادارے ’صدارت برائے امور حرمین‘ کے تکنیکی امور کے سیکرٹری محمد الجابری نے بتایا ہے کہ عازمین حج کی بیت اللہ آمد سے قبل مسجد حرام کے فرش اور اس کے اطراف میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے کاچھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کے طواف قدوم کے موقعے پرپہلے قافلے کی مسجد حرام میں داخل ہونےسے قبل مسجد کے صحن، فرش اور اطراف میں 15 ہزار لیٹر سینی ٹائزر اور سیٹرلائزیشن کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں جراثیم کش اسپرے کے چھڑکاؤ کے عمل کی 30 فیلڈ سپروائزر نے نگرانی کی جس میں 50 رضا کاروں نے حصہ لیا۔ مسجد کے صحن میں سینی ٹائرز کے استعمال تطہیر اور عطر بیزی کےعمل میں سینسر سے لیس 500 دستی آلات،20 بائیو کیر سسٹم اور 11 روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔
محمد الجابری کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ حجاج کرام کے پہلے قافلے کے طواف قدوم کی مناسک کی ادائی کے بعد کیا گیا۔ صحن طواف اور مسجد حرام کے فرشوں کی صفائی کے عمل کے وقف طواف کا وقفہ تھا۔ اس وقفے میں سینی ٹائزر کے استعمال کی اصل وجہ حجاج کرام کے مناسک حح کی ادائی میں خلل سے بچنا ہے۔
الجابری نے کہا کہ سینی ٹائزر کے عمل میں 10 منٹ کا وقت لگتا ہے تاہم سینی ٹائزنگ کے عمل کو کسی مخصوص زمانی مدت کے ساتھ مربوط نہیں کیا جا سکتا۔ مسجد حرام میں 7 تھرمل کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے درجہ حرارت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ کیمرے اپنے پاس سےگذرنے والوں سے چھ میٹر کی دور پر ہوتے ہیں۔ یہ کیمرے کسی بھی عازم عمرہ یا عازم حج کےٹمپریچر کا پتا لگا سکتےہیں۔
بیت اللہ کے طواف قدوم کے مناسک ادا کرنے والے حجاج کے پہلے قافلے میں زمزم کی زمزم کی30 ہزار بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ یہ بوتلیں اسٹیل کی 60 ٹرالیوں اور 15 گاڑیوں میں حجاج کی آمد ورفت کےر استوں پر تقسیم حجاج میں تقسیم کی گئیں۔
روبوٹ کی مدد سے ایک چکر میں 30 بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں جب کہ طواف کا ایک چکر دس منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔ طواف مسلسل آٹھ گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس دوران 20 سکینڈ میں زمزم کی بوتل بھی حاصل کرنا ہوتی ہے۔
-
حج کے ایام میں مسجد حرام میں غیرضروری افراد کو نکال دیا گیا
سعودی عرب وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج سیزن کے لیے زائرین کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں اگلے جمعہ کو مسجد حرام میں نماز پڑھنے کے اجازت نامے کو ... مشرق وسطی -
مسجد حرام: مطاف میں جسمانی فاصلے کے اسٹیکرز کی از سر نو ترتیب
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار ... حج -
کرونا کے سبب اہلِ مکہ حجاج کے استقبال سے متعلق رواج پر عمل پیرا ہونے سے قاصر
مکہ مکرمہ کے لوگوں کی یادداشت میں حج سیزن سے متعلق کئی عادات و رواج محفوظ ہیں۔ تاہم کرونا کی روک تھام کے واسطے کیے گئے احتیاطی اقدامات کے بیچ مکہ کے ... حج