.
حج وعمرہ

کووڈ-60:19 ہزارعازمینِ حج کی مناسک کی ادائی کے لیے مسجد الحرام میں آمد: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں 60 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے اپنی آمد کے بعد مسجدالحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف قدوم کیا ہے۔

ان تمام عازمین نے حج کے لیے مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل ویکسین لگوا لی تھی۔ سعودی حکومت نےانھیں کرونا وائرس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر اور سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔حج کے ایام میں کسی غیرمجاز شخص کو مشاعر مقدسہ کی حدودمیں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی حکومت نے اس مرتبہ بھی صرف مملکت میں مقیم اپنےشہریوں اورتارکِ وطن مکینوں کوحج کی اجازت دی ہے اور ان میں سے طے شدہ معیارپر پورااترنے والے 60 ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے حج درخواست گزاروں کے لیے یہ معیار مقرر کیا تھا کہ ان کی عمریں 18 سے 65 سال کے درمیان ہوں، انھوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوارکھی ہوں ،وہ کسی دائمی مرض کا شکار نہ ہوں اور انھوں نے اس سے پہلے فریضہ حج ادا نہ کیا ہو۔

واضح رہے کہ ہرصاحبِ استطاعت مسلمان پرزندگی میں ایک مرتبہ حج فرض ہے۔بالعموم دنیا بھر سے پچیس، تیس لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے لیے حجازمقدس جاتے ہیں لیکن گذشتہ سال کروناوائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک سے عازمینِ حج کی آمد پر پابندی عاید کردی تھی اوراس مرتبہ بھی صرف سعودی شہریوں اور مکینوں کو حج کی اجازت دی ہے۔البتہ ان کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

عازمین حج نے مکہ مکرمہ میں آمد کے بعد طواف قدوم کیا ہے۔ان کی چند ایک تصاویر ملاحظہ کیجیے: