مناسک حج کی ادائی کے آغاز کے ساتھ ہی العربیہ چینل نے فریضہ حج کی ادائی کو خصوصی کوریج دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آج ہفتے کو جب علی الصباح بیت اللہ طواف قدوم کے موقعے پر الھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھا اس وقت العربیہ چینل کی ٹیم بھی صحن مطاف میں موجود تھی۔
اس بار فریضہ حج کی ادائی کے موقعے پرغیرمعمولی انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے حجاج کرام کی آمدو رفت کا ایک ٹائم فریم اور شیڈول وضع کیا گیا ہے۔ صحن مطاف میں حجاج کرام کے داخلے کے لیے تین دروازے مختص ہیں۔
مراسل #العربية من الحرم المكي سلطان السلمي: 10 آلاف موظف لاستقبال الحجاج وإدارة عملية التفويج مع تطبيق التباعد الاجتماعي خلال الطواف pic.twitter.com/z6jDY9nCj9
— العربية (@AlArabiya) July 17, 2021
حجاج کرام کو تین تین گھنٹوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ مطاف کے 25 مخصوص راستوں پر ایک وقت میں 6 ہزار حجاج کو داخلے کی اجازت ہے۔ طواف کا پہلا ٹریک 140 میٹر طویل ہے جو بزرگ، خصوصی افراد اور خواتین کےلیے مختص ہے۔ اس ٹریک سے حجاج کرام تقریبا 12 منٹ میں خانہ کعبہ کے گرد چکر مکمل کرتے ہیں جب جکہ آخری ٹریک یعنی 25 نمبر ٹریک 400 میٹر طویل ہے اور اس تریک سے ایک چکر تقریبا 37 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔ مطاف کے فرش پر طواف کرنے والے حاجیوں کے لیے رہ نما ہدایات موجود ہیں جنہیں مختلف زبانوں میں لکھاگیا ہے۔

صحن مطاف کو جراثیم کش اسپرے کے ذریعے صاف کرنے کی خاطر چوبیس گھنٹے کےلیے 400 رضا کار مقرر ہیں۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین کی طرف سے اس بار حج کے لیے 10 ہزار کارکن تعینات کیے ہیں۔ حجاج کرام کو کرونا وبا کے پیش نظر وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ ان کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے اور ماسک پہنانے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
طواف قدوم کا سلسلہ آج ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق 8 بجے تک جاری رہے گا۔ آج 40 ہزار حجاج کرام طواف قدوم کریں گے جب کہ باقی بیس ہزار حجاج کرام کل اتوار کو طواف قدوم کا فریضہ انجام دیں گے۔

اس موقعے پروزارت صحت، ہلال احمر اور دوسرے اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ طواف کے موقعے پرحجاج کرام کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے حجاج کرام کو دھوپ سے بچنے کے لیے حجاج کرام کو چھتریاں دی گئی ہیں اور طواف کے ہر ٹریک پر حجاج کرام میں تواتر کے ساتھ آب زمزم تقسیم کیا جاتا ہے۔
-
کرونا کے سبب اہلِ مکہ حجاج کے استقبال سے متعلق رواج پر عمل پیرا ہونے سے قاصر
مکہ مکرمہ کے لوگوں کی یادداشت میں حج سیزن سے متعلق کئی عادات و رواج محفوظ ہیں۔ تاہم کرونا کی روک تھام کے واسطے کیے گئے احتیاطی اقدامات کے بیچ مکہ کے ... حج -
کرونا کے سبب حج میں مسلسل دوسرے سال عازمین کی محدود تعداد
رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین حج آج ہفتے کے روز سے مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔ کرونا کی وبا کے سبب رواں سال حج میں شرکت کو مملکت میں ... حج -
سعودی پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے مناسک حج کی ادائی میں معاون
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے حج کمیٹی کے چیئرمین شلعان الشلعان نے بتایا ہے کہ پراسیکیوشن کے 14 ذیلی ادارے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائی میں معاونت ... حج