.
حج وعمرہ

بیت اللہ میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے 3 ہزار برقی گاڑیوں کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حج سیزن 1442ھ کے موقعے پر حجاج کرام کی سہولت کے لیے حرم مکی میں تین ہزار برقی گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

مسجد حرام میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سروسز فہد المالکی نے بتایاکہ ان کا ادارہ مسجد حرام میں برقی گاڑیوں کو براہ راست آپریٹ کررہا ہے۔ برقی گاڑیوں کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جاتا ہے اور چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ گاڑیوں کے معیار اور ان کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔

برقی گاڑیوں کی سہولت کے حصول کے لیے حجاج کرام کو’نیوی گیشن‘ اپیلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوتی ہےتاکہ فروخت اور ترسیل کے مقامات پر ہجوم کو کم کیا جاسکے اور حجاج کرام کے مابین فاصلہ یقینی بنایا جاسکے۔

اس کے علاوہ برقی گاڑیوں کو طواف کی پہلی منزل اور سعی کے لیےمختص کیا گیا ہے۔یہ برقی گاڑیاں تین راستوں سے سے مسجد حرام میں داخل ہوسکیں گی۔ الشبیکہ داخلی راستہ، جسر شبیکہ یا باب 64 اور اجیاد پل سے مسجد حرام میں برقی گاڑیوں کو داخل کیا جاسکتا ہے۔