.
حج وعمرہ

پہلی بارحج سیزن کے موقعے پرجیو اسپیٹل پلیٹ فارم فعال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیو اسپیٹل انفارمیشن نے پہلی بار موجودہ حج سیزن 1442 ہجری کے دوران ایک جغرافیائی پلیٹ فارم کو چالو کیا۔یہ سروس سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو دی جانےوالی سہولیات میں شامل ہے۔

اس تناظر میں ، قومی جغرافیائی پلیٹ فارم تیار کرنے کے انچارج عہدیدار بدر الحربی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی پلیٹ فارم اپنی نوعیت کے مطابق بہت سے جغرافیائی اعداد و شمار فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری شعبوں سے متعلق معلومات، فیصلہ سازی ، منصوبہ بندی اور تیز ردعمل معاون ثابت ہوگا۔

الحربی نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم حالیہ سالوں کے دوران حاجیوں کو پلیٹ فارم پر اندراج کرنے اور دستیاب خدمات اور معلومات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت فراہم کرتا ہے۔ اس میں مشاعر مقدسہ کےانفراسٹرکچر کے انٹرایکٹو نقشہ جات بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیو اسپیٹل انفارمیشن نے نیشنل جیوسپٹیئل انفراسٹرکچر ونڈو (نیشنل جیوپیشئل پلیٹ فارم) تیار کیا تھا جس سے صارفین کو منصوبہ بندی اور ترقی ، زرعی ماحول سے متعلق مختلف قومی جغرافیائی ڈیٹا کو دیکھنے کے لیے اندراج کرایا جاسکتا ہے۔۔ پلیٹ فارم پر موجود انٹرایکٹو ڈیش بورڈ اور شماریاتی اعداد و شمار کے ذریعہ ، نقل و حمل ، سلامتی اور حفاظت ، اور معاشرتی ، صحت ، تعلیمی ، ثقافتی ، تجارتی خدمات ، اور زمین کے پلاٹ ، اور مختلف سافٹ ویئر کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔