سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام حجاج کرام کرونا وبا سے محفوظ ہیں اور حجاج میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کو فیلڈ میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےمیڈیکل ٹیمیں مختص ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کو کرونا وبا سے بچانے کے لیےغیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں مناسک حج کے اختتام کرونا کے اثرات اور علامات کی جان کاری کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ادھرحج کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل خالد بن قرار الحربی مناسک حج کے لیے صرف ان عازمین کو اجازت دی گئی ہے جو ویکسین لگوا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس بار سعودی عرب کے مقامی شہری اور مملکت میں موجود دوسرے ملکوں کے 60مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔ سنہ 2019ء میں25 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ ان میں مملکت کے اندر سے 5 لاکھ 58 ہزار حجاج شامل ہوئے تھے۔
-
منیٰ میں پاکستانی عازم حج کو دل کا دورہ، فوری طبی امداد سے جان بچا لی گئی
مشاعر مقدسہ منیٰ میں ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر ھسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی زندگی اب خطرے سے باہر ... پاكستان -
صدارتِ عامہ الحرمین الشریفین عازمینِ حج کی خدمت کے لیے مستعد،ضروری اشیاء کی تقسیم
سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امورالحرمین الشریفین مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مختلف خدمات مہیا کررہی ہےاوراس کی طرف سے عازمین میں کووِڈ-19 سے بچاؤ کے ... حج -
پہلی بارحج سیزن کے موقعے پرجیو اسپیٹل پلیٹ فارم فعال
سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار سروے اینڈ جیو اسپیٹل انفارمیشن نے پہلی بار موجودہ حج سیزن 1442 ہجری کے دوران ایک جغرافیائی پلیٹ فارم کو چالو کیا۔یہ ... حج