آج سورج طلوع ہوتے ہی حجاج کرام کے قافلے میدان عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔ آج 9 ذی الحج کو حجاج کرام میدان عرفات میں ہیں۔ اس وقت مکہ معظمہ کی فضا کو گہرے بادلوں کے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ دوسری طرف ٹریفک کنٹرول کے مربوط انتظامات کیے ہیں اور سیکیورٹی کے فول پروف اور براہ راست انتظامات کیے ہیں۔
کچھ حجاج کرام گاڑیوں اور کچھ پیدل میدان عرفات پہنچے۔ حجاج کی آمد ورفت ایک منظم پلان کے تحت جاری ہے اور حجاج کرام کی صحت اور سلامتی کے لیے خصوصی ہدایات پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

حجاج کرام کی خدمت میں کام کرنے والے مختلف سرکاری شعبے پوری تیاری کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کو مشاعر مقدسہ میں ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ حجاج کرام کو میڈیکل ، ایمرجنسی اور کیٹرنگ کی خدمات مہیا کی گئی ہیں۔ حجاج کرام میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

رکن اعظم کی ادائی کے بعد حجاج کرام آج مغرب کے بعد مزدلفہ کے طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی قصر نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ادا کریں گے۔
-
الشیخ بلیلہ کا خطبہ حج، مسجد نمرہ سے43 سال میں کس کس نے خطبہ حج دیا؟
عالم اسلام ہر سال خطبہ حج کا منتظررہتا ہے کیوں کہ اس میں مسلمانوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق باہمی،مودت، شفقت، یکجہتی اور خاندان رشتوں کے تقدس ... حج -
منیٰ میں پاکستانی عازم حج کو دل کا دورہ، فوری طبی امداد سے جان بچا لی گئی
مشاعر مقدسہ منیٰ میں ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر ھسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی زندگی اب خطرے سے باہر ... پاكستان -
حجاج کرام کی آمد ورفت سے اہالیان مکہ متاثر نہیں ہو رہے:الجمیعی
سعودی عرب میں حج کےموقعے پر ٹریفک امور کےایک سینیر عہدیدار میجر جنرل سلمان الجمیعی نے بتایا ہے کہ حجاج کرام کی آمد سے مکہ معظمہ میں عام شہریوں کے ... حج