سعودی عرب میں حج کےموقعے پر ٹریفک امور کےایک سینیر عہدیدار میجر جنرل سلمان الجمیعی نے بتایا ہے کہ حجاج کرام کی آمد سے مکہ معظمہ میں عام شہریوں کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں ہوئی۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل الجمیعی نے کہا کہ حجاج کرام کی آم د سے مکہ معظمہ میں عام شہریوں کی نقل وحرکت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی آمد ورفت کا پلان مکہ کے باشندوں کی روز مرہ آمد ورفت کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا تھا تاکہ اہالیان مکہ کو حجاج کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

الجمیعی نے کہا کہ مکہ معظمہ سے باہر سے آنے والے عازمین حج کے لیے مکہ میں داخلے کی خاطر الگ الگ راستے مختص کیے گئے ہیں اور غیر مجاز راستوں سے مکہ میں حجاج کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں۔