غلاف کعبہ کا معیار برقرار رکھنے کے لیے 16 آلات اور 22 تجربہ گاہیں مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفن غلاف کعبہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتی ہے۔ غلاف کعبہ کے لیے دنیا کا سب سے گراں قیمت کپڑا استعمال کیا جاتا ہے۔ غلاف کی تیاری کے لیے 16 یونیورسل آلات اور 22 تجربہ گاہیں استعمال کی جاتی ہیں۔

مملکت سعودی عرب کی بنیاد رکھے جانے کے بعد ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے ہی غلاف کعبہ کی تیاری میں اس کے معیار کو غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ شاہ عبدالعزیز مرحوم سے لے کر آج خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورغلاف کعبہ کے معیار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی گئی بلکہ اس کے معیار کو اور بہتر بنایا گیا۔

Advertisement

اللہ کے اس عظیم گھر کےلیے تیار کیے جانے والے غلاف کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مملکت نے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ غلاف کے کپڑے کی تیاری سے لے کر اس کی سلائی کڑھائی کے لیے ماہر عملہ مقرر ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ جدید آلات کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کے کپڑے کا معیار جانچنے کے لیے ایک لیبارٹری قائم ہے۔ یہ لیبارٹری صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔ یہ لیب شاہ عبدالعزیزغلاف کعبہ کمپلیکس میں قائم ہے۔ یہ لیبارٹری غلاف کعبہ کے جدید دور میں اس کے معیار کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے۔

غلاف کعبہ کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی مدد سے کیمیائی مرکبات تیار کیے جاتے ہیں۔ ریشم کا دھاگہ،خام سوت اور دیگر معیاری کپڑے تیار کیے جاتے ہیں۔

غلاف کعبہ کے رنگوں کو معیاری رکھنے کے لیے الگ سے ایک لیبارٹری قائم ہے۔ غلاف کے کچھ نمونے اس لیب کو بھیجے جاتے ہیں جو اس کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے جدید سائنسی اصولوں کا استعمال کرتی ہے۔

اس کے بعد رنگے ہوئےریشم کو لیبارٹری بھیجا جاتا ہے۔ کپڑے کو 24 بار اور کپڑے کی حفاظت کو 12 مرتبہ مختلف مراحل سے گذارا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کے معیار کو بر قرار رکھنے کے لیے 16 جدید آلات اور 22 لیبارٹریز مختص ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں