حج وعمرہ

آئندہ سال کے حج میں "مِنی" میں خیموں کا متبادل نظر آئے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کِدانہ ڈیولپمنٹ کمپنی KIDANA)) کے چیف ایگزیکٹو حاتم مؤمنہ کا کہنا ہے کہ "ہم مشاعر مقدسہ میں بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد مستقبل میں مشاعر مقدستہ میں خیموں کے مجوزہ متبادل اختیارات کے لیے راہ ہموار کرنا اور ان کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے۔ ہماری منصوبہ بندی میں حجاج کرام کو سہولت پہنچانا بنیادی ترجیح ہے"۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حاتم نے انکشاف کیا کہ آئندہ برس 2022ء میں حج کے موقع پر مِنیٰ میں "بہتر خیموں" کا کچھ حصہ دیکھنے میں آئے گا۔ اس لیے کہ منی کا رقبہ بڑا ہے اور اس منصوبے پر عمل درامد مرحلہ وار ہو گا۔

با خبر ذرائع کے مطابق مشاعر مقدستہ میں خیموں کے مجوزہ متبادل اختیارات کے ماڈل مکمل ہو چکے ہیں۔ ان پر عمل درامد کی ابتدا مِنی سے ہو گی۔ آنے والے دنوں میں مشاعر مقدسہ میں متعدد منصوبوں کا آغاز ہو گا جو ان مقامات میں ترقیاتی کاموں کا نقطہ آغاز ہو گا۔ ان منصوبوں کا تعلق حجاج کرام کے رہائشی انفرا اسٹرکچر اور دیگر امور سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں