مناسک کی بخیر وخوبی ادائی کے بعد حجاج کا طواف زیارت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حجاج کرام کا طواف وداع جاری ہے۔ گذشتہ روز حجاج کے متعدد قافلوں نے طواف افاضہ کیا۔

اس موقعے پر صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی طرف سے وبا کے پیش نظر صحت کے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں۔ حجاج کی رہ نمائی کے لیے فیلڈ گائیڈنس پروگرام پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کرام زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین نے دوسرے مجاز اداروں کے تعاون سے حجاج کرام کے حرم مکی میں داخلے ہر گروپ کے لیے الگ راستے متعین کیے ہیں۔

حرم مکی میں داخلے کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے، ماسک کے استعمال اور صحت کے دیگر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ حرم مکی میں حجاج کرام کی آمد ورفت کے لیے وضع کردہ ورچوئل ٹریکس سے انہیں مناسک کی ادائی اور آمد ورفت میں آسانی ہو رہی ہے۔

یہ تمام سہولیات سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی آسانی کے لیے دی گئی سہولیات کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں