حج وعمرہ

مناسکِ حج کے چوتھے روز آج حجّاجِ کرام تینوں جمرات کی رمی کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آج مناسکِ حج کا چوتھا روز ہے۔ حجاج کرام مِنی میں تینوں جمرات کی رمی کر رہے ہیں۔ رمی کے بعد حجاج دن کا بقیہ وقت مِنی میں اپنے خیموں اور ٹاوروں میں ہی گزاریں گے۔ کل مناسک حج کے پانچویں روز بھی حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ تقریبا 70 فی صد حجاج پانچویں روز مِنی سے واپس مکہ مکرمہ لوٹ جاتے ہیں۔

حجاج کرام نے گذشتہ روز منگل کو مکہ مکرمہ میں طوافِ زیارت کیا اور اس کے بعد منی واپس پہنچ گئے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو مکمل طور پر لاگو کیا ہوا ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق حجاج کرام میں کوئی فرد اب تک کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ حج کی منصوبہ بندی کا پہلا اور دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں