سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار مشاعر مقدسہ میں بیت اللہ کے قریب ایک ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
نمائش کا انعقاد مکہ معظمہ شہر اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل اتھارٹی کی طرف سے کیا گیا ہے جب کہ اس نمائش میں ، کدانہ، ھدیہ حجاج ومعتمرین، مشعر عرفات میں صخرات نمائش اور منیٰ میں ’مابین ثبیر والصابح‘ نمائش نمائندگی کر رہی ہے۔
کدانہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو حاتم مومنہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں منعقد کی جانے والی نمائش کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک ثقافتی تجربہ ہے۔ اس نمائش میں تمام شاعر کی تصاویر، ان کے بارے میں معلومات اور مشاعرمقدسہ کی اہم نشانیوں کو ڈیجیٹل انداز مین پیش کیا جا رہا۔

نمائش میں حصہ لینے والی تنظیم ھدیہ کے ڈائریکٹر جنرل منصور العامر نے نمائش کے 10 اہم پہلو ہیں۔ اس نمائش میں مشعر کا قصہ، حجاج کی خدمت کرنے والے فرمانروا، پہلی ملاقات، آسمان سے 70 ہزار، تاریخی مساجد، منیٰ کے کنوئیں۔ تاریخ کے جھروکوں سے، پیدل چلیے اور تابناک حال کے عنوانات سے تقسیم کیا گیا ہے۔
نمائش میں ڈیجیٹیل فلموں کی مدد سے ایک سو سال کے دوران مشاعرمقدسہ کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔