سعودی ہلال احمر کو 7 ایام میں 11 ہزار سے زاید کالیں موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ادارے ہلال احمر کو حج سیزن کے حالیہ سات ایام کے دوران مشاعر مقدسہ سے گیارہ ہزار سے زاید فون کالیں موصول ہوئیں۔ سب سےزیادہ فون کالیں مقدس دارالحکومت سے کی گئیں جن کی تعداد 1893 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق ہلال احمر کی ٹیموں سے سات روز کے دوران بیماری اور زخمی ہونے کے 1269 کیسز میں ایمبولینس اور طبی امداد کی مدد مانگی گئی۔ ان میں 602 کیسز کو اسپتال ریفر کیا گیا جب کہ 649 کو موقعے پر طبی امداد دی گئی۔ گذشتہ چار ایام میں ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے بیماری سے متعلق 979سے زاید کیسز نمٹائے جب کہ جن زخمیوں کو طبی مدد فراہم کی گئی ان کی تعداد 177 ہے۔

Advertisement
الهلال الأحمر السعودي
الهلال الأحمر السعودي

مکہ معظمہ سے موصول ہونے والی کالیں سب سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 755 ہے۔ حرم مکی سے 37، منیٰ سے 274، عرفات اور مزدلفہ سے 198 کالیں موصول ہوئیں۔ ان کالوں پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ایمبولینس سروس اور طبی امداد فراہم کی گئیں۔ 46 کیسز کو انتہائی نگہداشت کی ٹیموں نے مدد کی۔ دو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتالوں تک لایا گیا۔

خیال رہے کہ حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ میں ہلال احمر بے مجموعی طور پر 51 طبی مراکز قائم کیے ہیں جب میں 549 افراد پر مشتمل طبی عمل متعین ہے۔ مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جانے کے لیے 140 ایمبولینسز مقرر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں