بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بغیر پرمٹ حج کرنے والے افراد کو دس ہزار ریال [تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ روپے] جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نےمحکمہ امن عامہ کے ترجمان سامی الشویرخ کے حوالے سے بتایا کہ حج کے دوران امن اور قوائد کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم مقامات پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی فورسز نے اب تک 19 افراد کو دھوکے بازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے دوران کرونا وائرس کے سبب صرف دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2201 میں تقریبا 31 لاکھ افراد نے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں