حج 1443

عازمین حج کی مدینہ آمد کا سلسلہ جاری، تعداد 3 لاکھ 12 تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کرہ ارض سے بری اور فضائی سفر مکمل کر کے مدینہ پہنچنے والے عازمین کی تعداد تین لاکھ 12 ہزار 982 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے مدینہ آنے اور یہاں سے جانے والے عازمین حج کی تعداد جاری کی ہے۔سرکاری شمار کے مطابق مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اب تک دو لاکھ 52 ہزار 140 عازمین آ چکے ہیں جبکہ زمینی راستوں سے اب تک 47 ہزار 521 عازمین مدینہ پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو لاکھ 21 ہزار 267 عازمین مدینہ سے مکہ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ کل تک 91 ہزار 689 افراد مدینہ میں ہی مقیم تھے۔

وزارت حج نے عازمین کی مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ مدینہ میں موجود عازمین میں سات ہزار 881 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ غیر ملکی عازمین حج میں سب سے بڑی تعداد بنگلہ دیشی حاجیوں کی ہے جو کہ 12 ہزار 692 پر مشتمل ہے اس کے علاوہ نو ہزار 842 بائجیرین، سات ہزار 946 بھارتی اور چھ ہزار 411 ایرانی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں