عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے چوبیس گھنٹے کی رضا کارانہ خدمات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین حجاج کرام کی آمد کے بعد انہیں مختلف شعبوں کے ذریعے بہت سی خدمات فراہم کر کے انہیں ان کے مذہب اور عبادات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

اس سال کے حج سیزن کے دوران متعدد زبانوں میں لٹریچر کی فراہمی کے ساتھ ڈیجیٹل آگاہی اور مشورہ مرکز کے ذریعے عازمین کی رہ نمائی کی جا رہی ہے۔

عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے معیاری تعلیمی پروگرامات اور آگاہی کےلیے تعلیمی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسجد حرام میں آنے والے عازمین حج کے لیے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مترجمین کی سہولت میسر ہے۔ یہ مترجمین عازمین حج کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دینے اور انہیں ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں۔

حرمین پریزیڈینسی کی سرکاری ویب سائٹس پر رہ نمائی کے لیے الگ سے لٹریچر موجود ہے۔ ویب سائٹ پر’گائیڈنس سیکشن‘ میں مختلف عالمی زبانوں میں معلومات اور پروگرامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

مسجد حرام میں 40 مطوف

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق حرمین انتظامیہ نے عازمین حج کے طواف کعبہ کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے معلومات فراہم کی ہیں۔ عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے مسجد حرام میں 40 مطوف مقرر ہیں۔ مطوف حضرات کی تقرری ان کے دینی علوم سے آگاہی بالخصوص طواف کے امور کی جان کاری کی شرائط شامل ہیں۔ مطوف حضرات عازمین حج کو طواف کے سنت طریقے کے بارے میں رہ نمائی مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دینی امور کا شعبہ استفسارات بھی عازمین حج کو مسجد حرام میں رضا کارانہ رہ نمائی مہیا کررہا ہے۔ مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر رہ نمائی کے لیے رضا کار تعینات ہیں۔ دس مقامات پر رہ نمائی کے لیے رضا کاروں کے علاوہ 23 فون کال سینٹر اور سات مقامات پر استفسارات کرنے والوں کو رہ نمائی مہیا کرنے کے لیے مستند علما اور شرعی امور کے 100 سے زیادہ ماہرین رہ نمائی کے لیےچوبیس گھنٹے موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں