حج 1443

عازمین حج کے لیے خوش خبری، سفرِ حج سے متعلق 14زبانوں میں 13رہ نما کتابچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے عمومی مقتدرہ اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے تحت رواں سال [1443ھ] کے حج کے لیے دُنیا کے تمام بھر کے عازمین جج وعمرہ کے لیے ایک نیا آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔

اس آگاہی پروگرام میں 13 تفصیلی رہنما کتابچے ہیں جو عازمین کی دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں آسان طریقے سے حج کے تمام مراحل اور مناسک کے بارے میں معلومات پر فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے 14 عالمی زبانوں میں دی گئی ہیں۔ صارفین اور عازمین ویب گاہ https://guide.haj.gov.sa سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

یہ آگاہی گائیڈز سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے عین مطابق ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے تمام سوالوں کے جوابات 14سے زیادہ زبانوں میں تسلی بخش انداز میں دے کر انہیں حج کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

سلیس زبان، تصاویر اور انفوگرافکس

وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ اپنے تمام تراجم کے ساتھ 182گائیڈز مختلف زبانوں میں پیش ہیں۔ ان میں حج کے حوالے سے قانونی امور، صحت کے معاملات، شرعی رہ نمائی، ریگولیٹری معلومات اور تنظیمی نوعیت کی ہدایات آسان زبان میں تصاویر اور تفصیلی انفو گرافکس کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ تاکہ قاری کو پڑھنے اور انہیں سمجھنے میں آسانی ہو۔

اس اقدام کے ذریعے حج وعمرہ کی وزارت عازمین حج کی خدمت بجا لانے کی کوشش کرتی ہے کہ ضیوف الرحمن ان معلومات کے حصول کے بعد زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لا سکیں۔ یہ معلومات چوبیس گھنٹے سمارٹ ڈیوائسز پر مفت دستیاب ہیں۔ آن لائن پورٹل پر اس حوالے سے 10,178 صفحات پر مشتمل معلومات استفادے کے لیے موجود ہیں۔

متحدہ کوشش

یہ کام وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک تعاون اور متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ فعال شراکت کے تحت انجام دیا گیا ہے، جو دوران حج خدمات فراہم کرتی ہیں۔ اس کا مقصد حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے اپنے آگاہی پیغامات پہنچانا ہے۔ یہ سہولت اردو کے علاوہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، بنگالی، انڈونیشین، ملے ،باھاسا، امہاری، فارسی، اسپانوی، ترکیہ، روسی اور سنہالی میں دستیاب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں