قربانی کے 10 لاکھ جانور جدہ پہنچا دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ یکم ذو القعدہ سے 30 ذو القعدہ تک ایک لاکھ سے زیادہ قربانی کے جانور جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچائے گئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ 10 قربانی کے جانور سعودی عرب میں’اضاحی‘ [قربانی] پروگرام کے تحت لائے گئے ہیں۔

وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ’اضاحی پروجیکٹ کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بکروں کی کھیپ بھی جدہ پہنچی ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام جانور صحت کے اعلی معیار پر پورا اترتے ہیں‘۔

’ہر آنے والی کھیپ کو ریلیز کرنے سے پہلےان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ تمام جانوروں میں مخصوص قسم کی بیمار سے پاک ہونے کا یقین کیا جائے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل سعید الغامدی نے وضاحت کی کہ وزارت ماحولیات کی لیبارٹریز مکہ کے علاقے میں پانی اور زراعت نے خوراک کی حفاظت کواپنی ترجیحات میں شامل کیا تاکہ قربانی کے لیے لائے گئے مویشیوں کو مناسب اور بر وقت خوراک دی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مویشیوں کی طبی جانچ کے لیے ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں موجود ہیں۔ باہر سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کے نمونے لیبارٹریوں میں چیک کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں