حجاج کرام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی گئی ہیں: صدارت عامہ برائے حرمین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حجام کرام کے فریضہ حج کی ادائی میں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدارت عامہ کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں عازمین حج کی بہتری کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتوں کوبروئے کار لایا گیا ہے۔

ایک بیان میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات پر جراثیم کش اسپرے کا باقاعدہ سے استعمال کیاجا رہا ہے۔ طہارت اور صفائی کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں آمدو رفت کے لیے عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ مسجد حرام میں عازمین حج کی مدد، مسجد میں صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے 4 ہزار مرود خواتین رضا کاروں کا عملہ موجود ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات میں ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر پرفیومز کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جب کہ مسجد کےہالوں اور صحن کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے روزانہ 35 ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید آلات اور روبوٹس کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

زمزم کی فراہمی

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین عازمین حج میں زمزم کے بابرکت پانی کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ زمزم کے 20 لاکھ پیکجز اور (25,000) سے زیادہ زمزم کے پانی کے کنٹینرز پوری مسجد حرام میں موجود ہیں۔

پریذیڈنسی مسجد حرام کو معطرکرنے اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 840 سے زیادہ آلات اور مشینیں استعمال کرتی ہے۔ یہ مسجد کے اطراف اور اس کے بیرونی صحنوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کام کرنے والی متعدد ٹیموں کو لیس کرکے ماحولیاتی تحفظ اور انفیکشن کنٹرول کے آپریشنز پر عمل پیرا ہے۔ اس مقصد کے لیے پانچ ہزار عام چیئرز اور تقریباً 3000 الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔ انہیں استعمال میں لانے سے قبل جراثیم سے پاک کیاجاتا ہے۔ مسجد الحرام کے 150 دروازوں پر مانیٹر بھی لگائےتاکہ حاجیوں کو وصول کیا جا سکے اور انہیں ان کے لیے مختص جگہوں تک پہنچایا جا سکے۔

تیسری سعودی توسیع بھی عازمین حج کو تمام ضروری خدمات فراہم کی ہیں زمزم کا پانی، ایئر کنڈیشننگ، قرآن مجید، ساؤنڈ سسٹم، لائٹنگ سسٹم، متعدد بیت الخلاء علاوہ دیگر سروسز شامل ہیں۔

صدارت عامہ نے 500 سے زیادہ انجینیرنگ کیڈرز کو اپنے آپریشنل، الیکٹریکل، کولنگ اور آڈیو سسٹم کو برقرار رکھنے کے لیے مقرر کیا ہے تاکہ حج کے دوران ان کے معیار کو چوبیس گھنٹے یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامی سروسز کے علاوہ عازمین حج کو فریضہ حج کے حوالے سے دینی معلومات کی فراہمی کے لیے بھی غیرمعمولی سہولیات اور علما کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں