حج 1443

مدینہ منورہ میں 10 روزمیں 19عازمینِ حج کے دل کی سرجری :سعودی وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مدینہ منورہ میں واقع امراض قلب کے مرکزمیں سعودی ڈاکٹروں نے گذشتہ 10 روزمیں 19عازمینِ حج کے دل کی کامیاب سرجری کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتایاہے کہ مدینہ منورہ میں امراض قلب کے مرکز میں گذشتہ دس روز کے دوران میں مختلف اسپتالوں اور ہلال احمر آپریشنز سینٹرسے متعدد مریض منتقل کیے گئے ہیں۔ مرکز میں ان کی ضروری سرجری کی گئی ہے اور انھیں علاج ومعالجے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

امراض قلب اور سرجری مرکز دل کے امراض کا شکار عازمین حج کی طبی نگہداشت کرتا ہے اوران کی اچھی صحت کے ساتھ مناسک حج کی ادائی کے لیے ضروری رہ نمائی ،علاج اور ادویہ مہیاکرتا ہے۔

وزارتِ صحت نے رواں موسم حج کے منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ،اس کے نواح میں مقدس مقامات اور مدینہ منورہ میں واقع 23 اسپتالوں اور147 مراکزِصحت میں معالجین اور طِبّی عملہ تعینات کیا ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کں کو علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

وزارت صحت نے دونوں مقدس شہروں میں واقع اسپتالوں میں 4654 داخلی بستروں کے علاوہ 25 ہزار سے زیادہ ہیلتھ پریکٹیشنرز اور انتہائی نگہداشت یونٹوں میں 1080 بسترمہیا کیے ہیں اور وہاں 238 طبی ماہرین اوران کے معاونین پر مشتمل عملہ تعینات کیا ہے جبکہ لُو لگنے (ہیٹ اسٹروک) سے متاثر ہونے والے مریضوں کے لیے الگ سے 238 بستر مختص کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں