مسجد حرام میں عارضہ قلب کا شکار ہونے والے ایرانی حاجی کو بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک طبی ٹیم نے ساٹھ کی دہائی کی عمر کے ایک ایرانی حاجی کو شدید انجائنا پیکٹرس سے اس وقت بچا لیا جب وہ مکہ مکرمہ میں نماز ادا کرنے جا رہا تھا۔

وزارت صحت نے کہا کہ مقدس دارالحکومت میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ایمرجنسی سینٹر کو ایک ایرانی حاجی کا کیس موصول ہوا، جو سینے میں شدید درد میں مبتلا تھا۔ طبی ٹیم نے امراض قلب کےماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کے ذریعے ایرانی شہری کی فوری تشخیص کرائی۔ سی ٹی اسکین کے نتائج سے پتا چلا کہ ایرانی حاجی کو دل کا دورہ پڑا مگر وہ زیادہ شدید نہیں تھا۔

سعودی محکمہ صحت نے مزید کہا کہ علاج کرنے والی ٹیم نے اوپن ہارٹ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مریض نے اس طبی طریقہ کار سے انکار کر دیا۔اسے حج پر لے جانے والے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد خراب شریانوں کے لیے سٹینٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور مریض صحت یاب ہو گیا۔ وہ فی الحال ٹھیک ہے حج کے مناسک ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں