’ہدیہ‘ کا حج سیزن کے دوران پروگرامات اور خدمات کے پیکیج کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حج و عمرہ چیریٹیبل سوسائٹی[ھدیہ] نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے کام میں حصہ لیتے ہوئے حجاج کرام کے سفر اور راستے سے لے کر الوداع تک فراہم کیے جانے والے پروگراموں اور خدمات کے ایک پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج میں عازمین حج کے لیے کھانےپینے کی اشیا، روح کی غذا، مہمان نوازی، دیکھ بھال اور ایجنسیوں کی سروسز شامل ہیں۔

’ہدایہ‘سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینیر احسان الریس نے وضاحت کی کہ ’ہدیہ سوسائٹی وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں کام کر رہی ہے تاکہ حجاج کرام کے لیے آمد سے لے کر الوداع تک متعدد رابطہ مقامات کا احاطہ کیا جا سکے۔ یوم ترویہ سے قبل حاجیوں کی آمد کے مقامات، زمینی بندرگاہوں، جدہ اسلامی بندرگاہ اور مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقامات پر سوسائٹی کی ٹیمیں موجود ہیں۔ عرفات، مزدلفہ میں مقدس مقامات پرحجاج کرام میں تحفائف تقسیم کیے جائیں گے۔ایام تشریق کے بعد منیٰ،مکہ مکرمہ اور المدینہ منورہ میں وزارت حج و عمرہ کے عازمین کے گروپ بندی کے مراکز میں بھی تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔

الریس نے کہا کہ "ھدیہ" کا مقصد مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنا ہے، جن میں رہ نمائی اور ہدایت کے ساتھ روحانی غذائیت سے متعلق خدمات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی پکی کھانے کی چیزیں، پانی کی بوتلیں،زمزم کے پانی کے پیکج اور صحت مند پانی اور دیگر سروسز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں