وزیر داخلہ نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔

تقریب کے دوران ہر سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی اور متعدد فرضی آپریشن پیش کئے ہیں۔ خصوصی تقریب میں نائب گورنر مدینہ منورہ کے علاوہ اعلی حکام اور عہدیدار بھی شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں