46 واں حج سمپوزیم بعنوان ''وبا کے بعد مناسک حج اور احتیاط '' شروع ہو گیا

مختلف ممالک کے وزرائے مذہبی امور بھی شریک ، الشیخ عبدالرحمان السدیس کی خصوصی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ 46 ویں حج سمپوزیم کا افتتاح کیا۔ ''وبا کے بعد حج کے مناسک اور احتیاط'' کے عنوان سے ہونے والے اس سمپوزیم میں بڑی تعداد میں علما نے شرکت کی ۔

سمپوزیم دو دن تک جاری رہے گا ۔ اس دوران مملکت سعودی عرب کی طرف سے حاجیوں کے لیے خدمات کی روایت اور تاریخ کو اجاگر کیا جائے گا۔ کس طرح مملکت سعودیہ کے قیام سے لے کر یہ سلسلہ جاری ہے اور مملکت کی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔

وزیر حج و عمرہ داکٹر توفیق بن فوزان نے اپنے افتتاحی سیشن سے '' حج سے دنیا تک '' کے موضوع پر خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا سعودی مملکت کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم ہر سال حج اور عمرہ کے لیے دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کا استقبال کرتے ہیں۔

سمپوزیم کے افتتاحی سیشن میں صدارت عامہ برائے امور حرمین عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس ، وزیر اوقاف و اسلامی امور اردن ڈاکٹر محمد الخلایلہ ، وزیر مذہبی امور پاکستان مفتی عبدالشکور اور سوڈان کے وزیر مذہبی امور یوسف بالمہدی نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی سیشن کی نظامت کے فرائض سینئیر علما کی کونسل کے رکن اور شاہی عدالت کے مشیر ڈاکٹر صالح بن حمائد نے انجام دیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں