حجاج کرام کو فراہم کردہ پانی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی حاجیوں کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل بنیادوں پر تجزیاتی ٹیسٹ کرواتی ہے۔ نیشنل واٹر کمپنی حجاج کو فراہم کیے جانے والے پانی کی حفاظت اور معیار کوبرقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس حوالے سے مطلوبہ معیارات اور طریقہ کار کی تعمیل ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پانی ہرطرح کی نجاست سے پاک ہے۔

اس سال کمپنی نے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات اور اس سے منسلک گورنریوں میں پانی کے معیار کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی لیبارٹری قائم کی جس میں تربیت یافتہ عملہ اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جدید تجزیاتی آلات موجود ہیں۔

مکمل آپریشنل صلاحیت

اس سال 1443ھ کے حج سیزن میں اس سے مستفید ہونے کے لیے مرکزی لیبارٹری ان دنوں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ منیٰ اور عرفات میں دو فکسڈ لیبارٹریز اور مقدس مقامات کے اندر دو موبائل لیبارٹریز قائم ہیں، جن کے ذریعے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ یہ نمونے پینے کے پانی کے اہم ذرائع، آپریشنل ٹینکوں اور ذخیرہ سے جمع کیے جاتے ہیں۔ اسٹریٹجک پلان کے ساتھ ساتھ پانی کے نیٹ ورکس سے روزانہ اوسطاً 120 نمونے جمع کیے جاتے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ یہ تجربہ گاہیں چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔

پانی کے نظام میں یہ دلچسپی حاجیوں کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں