سہولیات سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرکا حج انتظامات کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سہولیات اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ بن سعد العتیبی نے سال 1443ھ کے حج سیزن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کی طرف سے انہیں سونپے گئے کاموں کو انجام دینے کے لیےتیاری اور انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں میجر جنرل عبداللہ بن سعد العتیبی نے کہا کہ سہولیات اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے دوسرے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حج کے موقعے پرعازمین حج کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کےلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز عازمین حج کی نقل وحرکت، ھجوم کو کنٹرول کرنے، مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں عازمین حج کو سیکیورٹی فراہم کرنے،سڑکوں پرموجود عازمین حج کی مدد کرنے، اور حج کے دوران کسی بھی نوعیت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

سہولیات سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے عازمین کی حفاظت کے حوالے سے وزارت داخلہ کے قائم کردہ باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق اور حج سیکیورٹی فورسز کی قیادت کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے حجاج کی حفاظت کے عزم پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں