یکم سے چار ذوالحجہ: 43425 حجاج کو علاج کی سہولتیں فراہم ، سعودی وزارت صحت

پانچ حجاج کی اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ 182 کے ڈائلیسز کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت صحت نے یکم ذوالحجہ سے چار ذوالحجہ کے درمیان مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں اب تک 43425 حجاج کو طبی امداد دی ہے۔ وزارت کے مطابق حجاج کرام کے لیے یہ بہترین طبی خدمات وزارت صحت کے زیر اہتمام قائم کیے گئے ہسپتالوں اور دوسرے طبی مراکز میں فراہم کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان ہسپتالوں میں اب تک جو طبی خدمات انجام دی دی گئی ہیں، ان میں پانچ حجاج کی اوپن ہارٹ سرجری کی جانے کے علاوہ امراض قلب کے مبتلا 66 دیگر حجاج کو طبی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ 182 حجاج کے ڈائیلاسز کیے گئے اور دو کی انڈو سکوپی کی گئی۔۔

مجموعی طور پر 95 حجاج کی اس دورانیے میں سرجری کی گئی اور اب تک 297 حجاج کو ہسپتالوں میں باضابطہ طور پر داخل کیا گیا اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہسپتال میں ایک بچے پیدائش کی بھی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ چار حجاج کو فالج کی تشخیص کی گئی ہے۔ بہت ساروں کو طبی ضروریات کے مطابق کونسلنگ کی سہولت دی گئی ہے ۔

اہم بات یہ کہ وزارت صحت سعودی عرب نے رواں حج سیزن کے لیے مکہ اور مدینہ میں خصوصی طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ ان ہسپتالوں کی تعداد 23 ہو چکی ہے اور دیگر طبی مراکز کی تعداد 147 ہے۔ ان بطور خاص قائم کیے گئے ہسپتالوں میں مجموعی طور 4654 بستروں کی سہولت فراہم ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 1080 بستر آئی سی یوز میں فراہم کیے گئے ہیں۔ اس حج سیزن کے لیے 25000 کوالیفائیڈ معالجین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے 180 ایمبولینسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حجاج کے سفر میں استعمال ہونے والی ٹرینوں میں بھی طبی سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ۔ جبکہ 16 ایمرجنسیز منیٰ میں قائم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں