خادم حرمین شریفین کے 185 خصوصی مہمانوں کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت حج وعمرہ نے 185 ان مہمانوں کا خیر مقدم کیا ہے خادم حرمین شریفین نے بطور خاص ادائیگی حج کی سعادت کے لیے اپنے خصوصی مہمان کے طور پر دعوت دی تھی۔

یہ معزز مہمان شاہ عبد العزیز ائیر پورٹ جدہ اترے، جہاں ان کے استقبال کے لیے وزارت حج کے نمائندہ اعلیٰ حکام موجود تھے۔

رواں سال شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوص مہمانوں میں دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی فوج ''آئی ایم سی ٹی سی '' کے 41 رکن ممالک سے آئے ہوئے نمائندہ لوگ بطور خاص شامل ہیں۔

خادم حرمین شریفین کے مہماناں خاص

مزید ان میں ان شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں سے متعلق افراد ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خود کو بہادری کے ساتھ پیش کیا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ ان کے حج انتظامات پر مامور ہے۔ رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا پینا، مشاعر مقدسہ میں آنا جانا اور حج کے امور انجام دینا یہ سب کچھ وزارت کی ذمے داری ہے۔ وزارت تعام متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے انہیں سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں