’دنیا کا کونا کونا گھوما ہوں گرجو مہمان نوازی اورسخاوت سعودیہ میں ہے کہیں نہیں‘

حج پرآئے کرد مسلمان مروان صالح کے تاثرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام سے تعلق رکھنے والے اور کردستان کے علاقے میں مقیم حاجی مروان صالح عمر نے مکہ مکرمہ میں اپنی آمد کے احساسات بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا اور ہمیں سعودی عرب جیسا ملک نہیں ملا۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی سخاوت اور مہمان نوازی نہیں جتنی کہ سعودی عرب میں ہے۔ سعودی عرب کے لوگ بہت مہمان نواز اور سخی ہیں۔ وہ عازمین حج کی بے پناہ خدمت کرتے ہیں۔

یہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مروان صالح نے ’اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حج جیسی اس نعمت سے نوازا۔ سعودی عرب آنے کا بہت شوق تھا۔ اس بار حج پرآیا تو پتا چلا کہ سعودی عرب بہت مہمان نواز اور سخی ملک ہے۔

شامی نژاد حاجی نے مملکت کی طرف سے حج کے سفر کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے والد ہم حج کے لیے آئے ہیں۔ خدا کا شکر ہے، میرے والد حج کے لیے نامزد کیے گئے، کیونکہ ان کی عمر اس سال حج کے نظام کے لیے مقرر کردہ قانونی عمر سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت حج کا اہتمام وقار کے ساتھ کرتی ہے اور ہم نے مکہ کی مسجد حرا م میں ہزاروں حجاج کرام کو طواف کرتے ہوئے دیکھا اور وہاں سعودی مرد خلوص اور ایثار کے ساتھ حجاج کی خدمت کر رہے ہیں اور میں ان کوششوں کے لیے انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں