حجاج کرام کا سہولتوں کے بارے میں اطیمنان جانچنے کے لیے جدید اہتمام

دو طرفہ تعامل کرسکنے والی سکرینوں کا افتتاح الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عازمین حج حرمین شریفین میں مناسک حج کی ادائی کے لیے فراہم کردہ سہولتوں اور رہنمائی سے کس حد تک مطمئن ہیں۔اس اطیمنان کی جانچ کے لیے ایسی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، جن کی مدد سے دو طرفہ تعامل ہو سکے گا۔

ان سکرینوں کا صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے افتتاح کیا ہے۔ یہ سکرینیں دوطرفہ تعامل کو ممکن بنائیں اور حجاج کے لیے فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات پر اطیمنان کو جانچنے میں مدد دیں گی ۔ان سکرینوں کی تنصیب کا اہتمام دونوں مقدس مساجد میں کیا گیا ہے۔

یہ جدید ترین سکرینیں مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔ لہذا حجاج کے چہروں کے تاثرات اور بدن بولی سے بھی اندازہ کیا جاسکے گا کہ ان کے اطیمنان کی سطح کیا ہے۔ تاثرات جمع کرنے کا یہ عمل محض چند ثانیوں میں ممکن ہو جائے گا۔ مزید یہ کہ حجاج کی جو بھی زبان ہو گی اسے سمجھ سکیں گی۔

یہ سکرینیں چھ بین الاقوامی زبانوں میں تیار کی گئی ہیں۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ حجاج کو ان کے سامنے محض چند سیکنڈ صرف کرنا پڑیں گے اور یہ ان کی حالت اطیمنان کو پا جائیں گی۔ اس طرح یہ حجاج کی طرف سے انتہائی قلیل وقت میں جامع قسم کا ''فیڈ بیک'' ہو گا جو حج انتظامات اور حجاج کی سہولتوں میں آیندہ مزید بہتری لانے کا بھی ذریعہ بن سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں