حجاج کی قیام گاہوں میں "مفت" زمزم کے پانی کی فراہمی کی جدید سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

زمزم کمپنی نے خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک قدم بڑھاتے ہوئے پہلی بار ایک سمارٹ سیلف سروس ڈیوائس متعارف کرائی ہے تاکہ حجاج کرام اپنی قیام گاہوں میں زم زم کے پانی کی بوتلیں مفت اور سروس فراہم کرنے والوں کی انسانی مداخلت کے بغیر حاصل کر سکیں۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ابو الفرج نے انکشاف کیا کہ اس ڈیوائس کا مقصد عازمین حج کو روزانہ زمزم کے 3 پیکجز حج سمارٹ کارڈ کے ذریعے ڈیوائس کو تفویض کردہ بارکوڈ کے ذریعے یا آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرنا ہے۔ اس سروس میں کسی انسانی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کمپنی اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے حج چیلنج مقابلے میں اختراعات جیتنے والی واٹرنگ ٹیم کو فعال کرنے کی خواہشمند تھی۔

ابو الفرج نے مزید کہا کہ کنٹینرزمیں موجود زم زم کی بوتلوں میں معتدل پانی رکھا گیا ہے۔ بہت ٹھنڈا یا گرم نہیں ہوتا۔ یہ سہولت رواں سال پہلی بار عازمین حج کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

حجاج کے لیے اس کا استعمال کو آسان بنانے کی خاطراس میں کئی زبانوں میں الیکٹرانک ڈسپلے اسکرین موجود ہے۔ جبکہ ایک تحقیقی ٹیم نے آنے والے حج کے موسموں میں اس تجربے کو وسعت دینے کے لیے بہترین فیلڈ پریکٹس کر رکھی ہے۔

ابو الفرج نے کہا کہ یہ قدم "زمازمہ" کے وژن کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ اور وژن 2030 کے مطابق حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کے مطابق حجاج کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں