دوران حج مکہ اور مقدس مقامات پر ائیر کوالٹی ماپنے کے نو سٹیشن قائم

ڈیجیٹل مانیٹرنگ سٹیشن نصب شدہ بھی ہیں اور غیر نصب شدہ بھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ میں ادائیگی حج کے دنوں میں ائیر کوالٹی کا جائزہ لیتے رہنے کے لیے نو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کے گئے ہیں۔ ان مانیٹرنگ سٹیشنوں کے قائم کرنے کا بنیادی مقصد ماحولیاتی اعتبار سے صورت حال پر نظر رکھنا ہے۔

حج کے دنوں کے لیے یہ ڈیجٹیٹل مانیٹرنگ سٹیشن مکہ کے علاوہ مقدس مقامات پر بھی فضائی آلودگی کا جائزہ لیں گے۔ اس لیے انہیں مسجد حرام سمیت نو مختلف مقامات پر نصب کیا گیا ہے۔ نیشنل سنٹر فار انوائرمینٹل کمپلائینس (این سی ای سی) کی انتہائی کوشش ہے کہ وہ حجاج کو ماحولیاتی اعتبار سے بہترین انداز میں خدمات پیش کر سکے۔

بتایا گیا ہے کہ ان مانیٹرنگ سٹیشنوں کی یہ تنصیب حج کے دنوں تک کے لیے ہے تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام کو فضائی آلودگی سے پاک ماحول دینے کے لیے اقدامات کو ممکن بنیا جاتا رہے۔

واضح رہے یہ ائیر کوالٹی مانیٹرنگ کرنے والے ڈیجیٹل سٹیشن موبائل بھی ہیں جو بوقت ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ بہ آسانی منتقل کیے جا سکتے ہیں اور مستقل طور پر ایک ہی مقام پر نصب کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں