عازمین حج کا والہانہ استقبال، 20000 تحائف پیش کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے عازمین حج کے لیے اپنی استقبالی مہم کے طور پر بیس ہزار عازمین حج کو حرم شریف پہنچنے پر تحائف پیش کیے ہیں۔

صدارت عامہ کی طرف سے حج سیزن 1443 کے لیے یہ بطور خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ جنیدی مدخلی نے استقبالی پروگرام کے بارے میں بتایا ’’ہم نے تین مختلف مقامات پردنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کو تحائف پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔‘‘

ضیوف الرحمان کا تحائف سے خیر مقدم

انہوں نے بتایا ’’یہ تینوں جگہیں شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے دور میں کرائی گئی توسیع والی جگہوں کے درمیان کے درمیان کے تین مقامات ہیں ۔ جہاں حجاج کرام کا خیر مقدم کیا جائے گا اور انہیں تحائف پیش کیے جا ئیں گے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں